وزیر اعظم نے جنرل اشفاق ندیم کو آرمی چیف نہ بنا کر راحیل شریف کی آخری خواہش پوری نہیں کی: سمیع ابراہیم

وزیر اعظم نے جنرل اشفاق ندیم کو آرمی چیف نہ بنا کر راحیل شریف کی آخری خواہش ...

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل اشفاق ندیم کو آرمی چیف نہ بنا کر جنرل راحیل شریف کی آخری خواہش پوری نہیں کی۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کو دیے گئے الوداعی عشائیے میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ ہی جنرل راحیل شریف کے مشوروں پر عمل کیا ہے لیکن وزیر اعظم نے آرمی چیف کا آخری مشورہ نہیں مانا۔

پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع، 11 نئے وزرا، 2 معاونین خصوصی اور 3 مشیر پیر کو حلف اٹھائیں گے

فوجی حلقوں کی جانب سے جنرل اشفاق ندیم کو نیا آرمی چیف لگائے جانے کے حوالے سے ایڈوائس کی گئی تھی تاہم وزیر اعظم نے ایڈوائس نہ مانتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف بنایا ہے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...