جنرل باجوہ کرکٹ کے شوقین آرمی ٹیم میں وکٹ کیپررہے ہیں

جنرل باجوہ کرکٹ کے شوقین آرمی ٹیم میں وکٹ کیپررہے ہیں
جنرل باجوہ کرکٹ کے شوقین آرمی ٹیم میں وکٹ کیپررہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)نامزد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پرو فیشنل صلاحیتوں کا اعتراف تو دشمن ملک کے سابق فوجی سربراہ نے بھی کی ہے لیکن ان کی شخصیت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بہت زیادہ گھلنے ملنے والے انسان ہیں اور اگر کوئی گھنٹوں بھی ان کے پاس بیٹھا رہے تو ان کی باتوں میں وقت کا اندازہ ہی نہیں کر سکتا ۔ان سب ہی خداداد صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ نامزد آرمی چیف کو کرکٹ کھیلنے کا بھی بہت شوق ہے ۔ ایک سینئر صحافی نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ جنرل قمر باجوہ آرمی کی کرکٹ ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹسمین رہے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے عہدوں پر تقرری ، روزنامہ پاکستان نے 30اکتوبر کو ہی بتادیا تھا

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا  کہ وزیر اعظم کے انتخاب کا پتہ نامزد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کارکردگی سے ہی لگے گا،نئے فوجی سر براہ جہاندیدہ افسر ہیں ان سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ جنرل باجوہ محنتی آدمی ہیں۔وہ بہت گھلنے والے آدمی ہیں۔فوج میں وہ مقبول ہی ہوں گے بہر حال یہ کہنا مشکل ہے کہ وزیر اعظم نے ان کا انتخاب کیوں کیا ہے۔خوبصورت بلند قامت ہیں کرکٹ کے بہت شوقین ہیں ان سے اچھی امیدیں ہیں بظاہر کوئی اندیشہ نظر نہیں آتا۔ سینئر صحافی حبیب اکرم نے بتایا کہ جنرل باجوہ بہت گھل مل جاتے ہیں ان کے دوست احباب کہتے ہیں ان کے پاس گھنٹوں بیٹھے رہیں تو آپ بور نہیں ہوں گے ،دلچسپ گفتگو کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے میدان میں بھی وکٹ کیپر کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے ،دوران میچ چاہے باولر کی لائن ٹھیک کرانے کی بات ہو یا بال ٹو بال فیلڈنگ ایڈجسٹمنٹ کرنی ہو،یہ سب کام عمومی طور پر وکٹ کیپر ہی کرتے ہیں،اس بات سے انداز ہ لگا یا جا سکتا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نہ صرف پاک فوج میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حوالے سے مشہور ہیں بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی اہم پوزیشن پر اپنا کردار ادا کرنا جانتے ہیں ۔

مزید :

لاہور -