10 ہزار روپے کے آلو، ان میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ جان کر آپ کو ان سے ڈر لگنے لگے گا

10 ہزار روپے کے آلو، ان میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ جان کر آپ کو ان سے ڈر لگنے لگے ...
10 ہزار روپے کے آلو، ان میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ جان کر آپ کو ان سے ڈر لگنے لگے گا

  

نیویارک(نیوز ڈیسک) بلیک فرائیڈے کے موقع پر لوٹ سیل کے نام پر ایسا ہنگامہ برپا ہوتا ہے کہ اکثر لوگوں کی تو عقل ہی ماﺅف ہو جاتی ہے۔ رعایتی قیمت کے چکر میں وہ ایسا نقصان کروا بیٹھتے ہیں کہ پھر اگلے بلیک فرائیڈے تک پچھتاتے رہتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی ایک امریکی خاتون کے ساتھ ہوا، جو بلیک فرائیڈے کے دن ایسا دھوکہ کھا بیٹھی کہ عمر بھر اپنی حماقت کو کوستی رہے گی۔ ریاست وسکانسن کے شہر ملواکی سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون 100 ڈالر (تقریباً 10 ہزار پاکستانی روپے) میں پاﺅ بھر آلو خرید بیٹھی ہے۔

قوت باہ میں اضافے کے لئے ناشتے میں یہ چیز کھائیں، سائنسدانوں نے بہترین مشورہ دے دیا

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس خاتون نے اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں بتایا ”کل بلیک فرائیڈے کے موقع پر ہمارے علاقے میں ایک ٹرک آیا جو طرح طرح کی خوبصورت اشیاءسے بھرا تھا۔ ان کے پاس ملبوسات، جوتے، گھڑیاں، موبائل فون اور دیگر کئی اشیاءتھیں جو وہ ناقابل یقین سستی قیمت پر فروخت کر رہے تھے۔ میں نے بھی ان سے ایک آئی فون 6 صرف 100 ڈالر میں خرید لیا۔ میری بدقسمتی کے میں نے وہاں ڈبہ کھول کر نہیں دیکھا اور اسے گھر لے آئی۔ جب گھر آ کر میں نے ڈبہ کھولا تو اس کے اندر صرف آلو کے چند ٹکڑے تھے۔

میں بیان نہیں کر سکتی کہ ڈبے میں آئی فون کی جگہ آلو دیکھ کر میری کیا حالت تھی۔ جب تک میں دوبارہ واپس گئی تو وہاں ٹرک کا نام و نشان بھی نہیں تھا۔ مجھے اپنی زندگی میں کبھی ایسے صدمے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ مجھے اس واقعے کے باعث صرف مالی نقصان نہیںہوا بلکہ یہ بات بہت توہین آمیز بھی تھی۔ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ بلیک فرائیڈے کے نام پر کوئی میرے ساتھ ایسا دھوکہ کر جائے گا۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس