سی پیک میڈیا فورم آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا

سی پیک میڈیا فورم آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا
سی پیک میڈیا فورم آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی پیک میڈیا فورم آج وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہو رہا ہے، پاکستان میں چین کے سفیر ژاﺅ جنگ اور وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اور نگزیب کلیدی خطاب کریں گے۔

ڈی ایٹ ممالک کے سول ایوی ایشن فورم کا گیارہواں2 روزہ اجلاس27نومبر کو اسلام آباد میں شروع ہوگا

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں سی پیک میڈیا فورم کا منعقد ہو رہا ہے ،اس فورم میں چین سے آنے والے صحافی پاکستانی صحافیوں کے ساتھ اطلاعات اور ثقافتی راہداری کے قیام کے امکانات پر گفت و شنید کریں گے تاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو تقویت دی جا سکے۔ پاکستان میں چین کے نئے سفیر ژاﺅ جنگ تقریب سے کلیدی خطاب کریں گے، وفاقی وزیر میری ٹائم آفیئرز سینیٹرز میر حاصل بزنجو افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی ہونگے جو صبح 10 بجے ہو گا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب 4 بجے اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی ہوںگی۔افتتاحی اجلاس سے پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چئیرمین سینیٹرمشاہدحسین سیدبھی خطاب کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -