فیض آباد میں دھرنے کے مسئلے کے حل کا پائیدار راستہ صرف مذاکرات ہیں :طاہر محمود اشرفی

فیض آباد میں دھرنے کے مسئلے کے حل کا پائیدار راستہ صرف مذاکرات ہیں :طاہر ...
فیض آباد میں دھرنے کے مسئلے کے حل کا پائیدار راستہ صرف مذاکرات ہیں :طاہر محمود اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان علما کو نسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فیض آباد میں دھرنے کے مسئلے کے حل کا پائیدار راستہ صرف مذاکرات ہیں ، ریاست کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرنا اور محاذ آرائی سے بچنا چاہیے۔

جمہوریت کا مذاق اڑانے کے لئے (ن)لیگ کے پاس اکثریت ہے، کرپٹ اورنااہل لوگ عوام کی تقدیر کے فیصلے نہیں کرسکتے: شیخ رشید
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں طاہر اشرفی نے حکومت پرزور دیا کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لئے فوری طور پر تمام مکاتب فکر کے علما کا ہنگامی اجلاس بلائے۔پاکستا ن علما کونسل کے چیئرمین نے تجویز دی کہ قانون سازی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں داخلہ، مذہبی امور اور قانون کی وزارتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔طاہر اشرفی نے مسئلے کے حل کے لئے کسی بھی سطح پر مذاکرات کے حوالے سے وزیرداخلہ کے اعلان کو سراہا، انہوں نے مسئلے کے پرامن حل کے لئے بری فوج کے سربراہ کے بیان کی بھی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ریاست کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرنا اور محاذ آرائی سے بچنا چاہیے کیونکہ محاذ آرائی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

مزید :

اسلام آباد -