انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کے ٹرائلز منسوخ

انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کے ٹرائلز منسوخ

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) ملکی حالات کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 2017-18کے ٹرائلز غیر معینہ مدت کے لئے منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ان خیالات کااظہار گوجرانوالہ جناح اسٹیڈیم میں سیالکوٹ ریجن کے صدر محمد نعمان بٹ نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریجن کے اضلاع جن میں نارووال ،سیالکوٹ،گجرات ،منڈی بہاؤلدین ،حافظ آباد اور شیخوپورہ میں ٹرائلز کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا ۔ جبکہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز پچیس نومبر کے لئے جا چکے ہیں۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی