ڈیسکون سپر لیگ ،نیسلے کی ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ڈیسکون سپر لیگ ،نیسلے کی ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈیسکون سپر لیگ 2017کے فائنل میچ میں نیسلے کی ٹیم نے میزبان ڈیسکو ن کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا،مہمان خصوصی ڈیسکون کے سینئر وائس چیئرمین تیمور داؤد اوووائس چیئر مین فیصل داؤد اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ ڈیسکو ن سپر لیگ 2017 کا فائنل میچ -لاہور جمخانہ کرکٹ گراؤنڈمیں کھیلا گیا ۔اس موقع پر شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعدد فائنل میچ دیکھنے کے لئے گراؤنڈ میں موجود تھی ۔نیسلے کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا ۔ ینسلے کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے تاہم ڈیسکون کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 25رنز قبل ہی ہمت ہار گئی اور 139رنز بنا سکی ۔نیسلے کے محمد فیصل کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ایونٹ کے فائنل کے مہمان خصوصی ڈیسکون کے سینئر وائس چیئرمین تیمور داؤد اوووائس چیئر مین فیصل داؤد سمیت دیگر اعلی مینجمنٹ نے فائنل کی فاتح نیسلے اور رنر اپ ڈیسکون کی ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافیاں دیں۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر بہتری کھلاڑی کا ایوارڈ نیسلے کے حامد حیات کو دیا گیا ،ڈیسکون کے سید مجاہد علی شاہ کوبہترین بلے باز،سی سی آئی کے ثاقب بٹ کوبہترین بالر ،ڈیسکو ن کے محمد مرتضی کو ٹورنامنٹ میں بہترین وکٹ کیپر جبکہ میزان بینک کے محسن علی کو بہترین آل راؤنڈر کے ایوارڈز دئیے گئے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی