ہالینڈ نے ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ہالینڈ نے ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

آکلینڈ(اے پی پی) ہالینڈ نے ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فیصلہ کن معرکے میں ہالینڈ نے میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو 3-0 سے مات دی۔ کوریا نے برانز میڈل میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا فائنل میزبان نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کے مابین کھیلا گیا۔ ڈچ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3-0 سے کامیابی حاصل کی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کیلی جونکر، ماریا ورشور اور لارن لیورنک نے گول سکور کئے۔ اس سے قبل کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں کوریا نے انگلینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرا دیا۔

جونگ کم نے کوریا کی جانب سے فیصلہ کن گول سکور کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی