لارل بینک پبلک سکول سسٹم کا لٹل ماسٹر چیس ٹورنامنٹ ختم

لارل بینک پبلک سکول سسٹم کا لٹل ماسٹر چیس ٹورنامنٹ ختم

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لارل بینک پبلک سکول سسٹم کے زیر اہتمام لٹل ماسٹر چیس ٹورنامنٹ مکمل ہو گیا۔ ایک روزہ ایونٹ میں 30 سکولز اور کالجز کے 150 سے زائد بچے، بچیوں اور بڑوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ الحمرا ٹاون کیمپس لاہور میں لارل بنک پبلک سکول اور پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والے ایک روزہ ایونٹ میں انڈر 10، انڈر 14 اور اوپن کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوئے۔ انڈر 10 کی کیٹگری میں عادل عرفان نے پہلی، محمد ارحم ریحان نے دوسری، حیان نوید نے تیسری، محمد حسین شاہد نے چوتھی جبکہ داود فاروق نے پانچویں پوزیشن اپنے نام کی۔ انڈر 14 کیٹگری ایم ہادی مغل نے پہلی، عادل ریحان قدوس نے دوسری، سلمان حیدر رانا نے تیسری، سمیع علی نے چوتھی جبکہ مدثر علی نے پانچویں پوزیشن اپنے نام کی۔ اوپن کیٹگری میں فیضان اﷲ نے پہلی، حذا طارق نے دوسری، حسنین حسن نے تیسری، علی سپرا نے چوتھی جبکہ احمد مبارک فیصل نے پانچویں پوزیشن اپنے نام کی۔ لارل بینک پبلک سکول کی جانب سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیے 60 ہزار روپے کے نقد انعامات رکھے گئے تھے جنہیں پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عامر کریم اور لارل بینک پبلک سکول کے ڈائریکٹر فنانس عمران میاں نے بچوں میں تقسیم کیے۔ اس موقع پر عمران میاں کا کہنا تھا کہ ان کا سکول ہر سال بچوں کے شطرنج کے مقابلے باقاعدگی سے کراتا ہے تاکہ بچوں کو نصابی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت کرائی جائے۔ مجھے اچھا لگا کہ مختلف سکولز اور کالجز سمیت اوپن کیٹگری کے بڑوں نے بھی شطرنج کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عامر کریم کی جانب سے سکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے درمیان چیس مقابلے کرانے کے عمل کو سراہا اور کہا کہ سکول کی سطح پر اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد سے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان میں آگے بڑھنے کی جستجو بڑھتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی