پاکستان کرکٹ بورڈکے زیر اہتمام سپر ایٹ مرحلے کا آغاز 29 نومبر سے ہو گا

پاکستان کرکٹ بورڈکے زیر اہتمام سپر ایٹ مرحلے کا آغاز 29 نومبر سے ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سپر ایٹ مرحلے کا آغاز 29 نومبر سے ہو گا اور ایک ساتھ چار میچ شروع ہوں گے۔ پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے تحت سپر ایٹ کے ابتدائی مرحلے کے تین میچز کراچی جبکہ ایک میچ حیدر آباد سٹیڈیم، سندھ میں کھیلا جائے گا، یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں لاہور بلیوز اور لاہور وائٹس، این بی پی سپورٹس کمپلیکس کراچی سٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل اور حبیب بینک، سٹیٹ بینک آف پاکستان سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ کراچی میں کے آر ایل اور واپڈا جبکہ نیاز سٹیڈیم، حیدرآباد سندھ میں یو بی ایل اور ایس ایس جی سی کے درمیان میچ شروع ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی