ویرات کوہلی نے برائن لارا کا بطور کپتان زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

ویرات کوہلی نے برائن لارا کا بطور کپتان زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے کا عالمی ...

ناگپور(اے پی پی)ویرات کوہلی نے برائن لارا کا بطور کپتان زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف ناگپور ٹیسٹ میں بطور کپتان پانچویں ڈبل سنچری بناکر یہ اعزاز حاصل کیا۔ اتوار کو ٹیسٹ کے تیسرے روز ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 213 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔ یہ ان کی بطور کپتان پانچویں ڈبل سنچری ہے، اس طرح انہوں نے سابق ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کی بطور کپتان زیادہ ڈبل سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ ویرات کوہلی اب تک 104 اننگز میں 51.82 کی اوسط سے 4975 رنز بنا چکے ہیں جس میں 19 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی