انگلش باکسرانتھونی جوشوا کی برج العرب کی چھت پر ٹریننگ
انگلش باکسرانتھونی جوشوا کی برج العرب کی چھت پر ٹریننگ
دبئی (یو این پی)انگلش باکسر انتھونی جوشوا نے برج العرب کے ہیلی پیڈ کو باکسنگ رنگ میں تبدیل کردیا۔ مصروف شیڈول سے ملنے والے وقت کو کارآمد بنانے کیلئے وہ دبئی کی شدید گرمی اور سخت سیکیورٹی حصار میں بھی ٹرینر کے ساتھ 321 میٹرزبلند عمارت کی چھت پر ٹریننگ کرتے رہے۔ وہ گزشتہ ہفتے دبئی فٹنس چیلنج کا حصہ بنے تھے جس میں لوگوں کو اس بات کی ترغیب دی گئی کہ وہ 30 دن تک روزانہ تیس منٹ خود کیلئے نکالیں۔اس عمارت کے ہیلی پیڈ پر دوہزار پانچ میں راجرفیڈرر اور آندرے آ گاسی ٹینس میچ کھیل چکے ہیں۔