5 ویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کا شیڈول آئندہ ہفتے جاری ہوگا

5 ویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کا شیڈول آئندہ ہفتے جاری ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل 5 ویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کریگی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ کے مطابق عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے 24 میں سے 17 میچز متحدہ عرب امارات جبکہ فائنل سمیت 7 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے ٗ عالمی کپ میں اگر ایشین ٹیمیں فائنل میں پہنچتی ہیں تو فائنل پاکستان میں 21 جنوری کو ہوگابصورت دیگر متحدہ عرب امارات میں 19 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پی بی سی سی ایک ہفتے بعد باضابط قومی ٹیم کا اعلان کرے گی ٗ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی افتتاحی تقریب 7 جنوری 2018ء کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں بیک وقت منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 8 سے 10 جنوری تک پاکستان میں 2، 2 اور ابوظہبی میں ایک ایک میچ کھیلا جائے گا۔ 11 جنوری کو آرام کا دن ہو گا، اس کے بعد چاروں ٹیمیں متحدہ عرب امارات جائیں گی اور وہاں اپنے تمام لیگ میچ کھیلیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی