بی پی ایل، آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، کھلنا کی ٹیم 11 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست

بی پی ایل، آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، کھلنا کی ٹیم 11 پوائنٹس کیساتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں (آج) پیر کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ چٹاگانگ وائی کنگز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے مابین چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ ڈھاکہ ڈائنامائٹس 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چٹاگانگ وائی کنگز 5 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخر میں ہے۔ دوسرے میچ میں کھلنا ٹائٹنز اور راجشاہی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ کھلنا کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ راجشاہی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔