یورپین لیگز میں زیادہ گولز،میسی چوتھی بار گولڈن بوٹ لے اڑے

یورپین لیگز میں زیادہ گولز،میسی چوتھی بار گولڈن بوٹ لے اڑے

بارسلوانا (آئیا ین پی)معروف فٹبالر لیونل میسی کو یورپین لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے پر کیریئر میں چوتھی بار گولڈن بوٹ کا ایوارڈ مل گیا۔اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقدہ شاندار تقریب میں یورپین لیگز میں سب سے زیادہ گولز کرنے پر لیونل میسی کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔میسی کو یورپین گولڈن بوٹ کا اعزاز چوتھی بار ملا جس کے بعد وہ اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سیزن میں بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے لیونل میسی نے 52 میچوں میں 54 گول سکور کیے۔ننھے بچے نے سپر اسٹار فٹبالر کو گولڈن ہارٹ کا تحفہ پیش کیاجس کے بعد میسی کے بیٹے بھی اسٹیج پر آئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی