اسلامی یونیورسٹی میں میں شطرنج ٹورنامنٹ کا انعقاد

اسلامی یونیورسٹی میں میں شطرنج ٹورنامنٹ کا انعقاد

اسلام آباد(آئی این پی)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام بین الجامعاتی شطرنج ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 سے زائد جامعات کے 80 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ جامعہ کے نیو کیمپس میں منعقدہ مقابلوں کو 6 مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھا جن میں قائد اعظم یونیورسٹی ، ماجو، یو ای ٹی ، پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی،نمل، فاسٹ اور دیگر جامعات کے طلباء شریک ہوئے ، پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی کے محمد جہانزیب نے فائنل جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا جبکہ رفاہ کے مصور دوسرے اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نبیل نے تیسرن ،ی پوزیشن حاصل کی۔ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی نائب صدر جامعہ ڈاکٹر اقدس نوید ملک نے جیتنے والے طلباء میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ ان مقابلوں کا انعقاد دفتر مشیر طلباء نے کرایا تھا جبکہ ٹورنامنٹ کے منتظم مسعود الرحمن کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد ہونہار طلباء کی صلاحیتوں کو جلا بخشنا اور انہیں تعمیری سرگرمیوں میں مصروف کرنا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی