معاشی پالیسیوں کے ثمرات کیلئے استحکام نا گزیر ‘(ن) لیگ ٹریڈرز ونگ

معاشی پالیسیوں کے ثمرات کیلئے استحکام نا گزیر ‘(ن) لیگ ٹریڈرز ونگ

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) ٹریڈ رز ونگ لاہور کے ڈپٹی پریذیڈنٹ میاں عثمان نے کہا ہے کہ معاشی پالیسیوں کے ثمرات حاصل کرنے کیلئے ہر طرح کا استحکام نا گزیر ہے ،موجودہ حالات میں پاکستانی معیشت کاروبار بند ہونے سے اربوں روپے کانقصان برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کے معاملات سڑکوں کی بجائے مذاکرات کی میز پر حل ہونے چاہئیں ۔ پاکستا ن کے دشمن پہلے ہی اس کی سلامتی کے درپے ہیں اس لئے ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھلے دل اور ذہن کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے اس لئے کسی بھی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہیے جس سے دشمن کی سازشوں کو تقویت ملے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور مسائل کا حل کا نکالا جائے اور یہی سب کے بہترین مفاد میں ہے ۔ میاں عثمان نے کہا کہ موجودہ حالات کے نہ صرف ہماری معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں بلکہ بیرونی دنیا میں اس سے اچھا تاثر نہیں جارہا جس سے سرمایہ کار ی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔

مزید : کامرس