کپاس کی درآمد پر پابندی سے ملکی کی کپاس کی قیمت میں اضافہ ہوا ‘ انجمن کاشتکاراں

کپاس کی درآمد پر پابندی سے ملکی کی کپاس کی قیمت میں اضافہ ہوا ‘ انجمن ...

لاہور(این این آئی) انجمن کاشتکاراں پنجاب کے صدر رانا رافتخار محمد نے کہاہے کہ کپاس کی درآمد پر پابندی سے ملکی کی کپاس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ، ہماری کپاس معیاری ہے اور دنیا بھر میں اس کی مانگ میں بڑھی ہے ،کپاس کی قیمت میں اضافہ سے کسان خوشحال ہوا ہے اور اس کے کپاس کاشت کرنے کے رجحان میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوارمیں کمی کی وجوہات میں دیگر عوامل کے علاوہ کپاس کی غلط طریقہ سے چنائی بھی ہے جس سے کپاس کی معیار متاثر ہوتا ہے۔آلودگی سے پاک کپاس کے حصول کے لیے کپاس کی چنائی احتیاط سے کرنے سے کپاس کی کوالٹی بہتر ہو ئی ہے اور منڈی میں کپاس کے نرخ زیادہ ملے ہیں۔ محکمہ زراعت کی طرف سے خواتین کو کپاس کی چنائی کی تربیت فراہم کی گئی ہے وہ رہنما اصولوں پر عمل کریں، صاف ستھری اور معیاری کپاس کے حصول کے لیے محکمہ زراعت کی سفارشات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے کاشتکار کو بہت فائدہ ہوا۔

ا ہے کا شتکار اب کپاس کی بہتر فصل کے لئے منصوبہ بندی شروع کریں اور محکمہ زراعت کے آف سیزن مینجمنٹ فارمولے پر عمل کریں ، کپاس کے کاشتکار کا مالی تحفظ ہونے سے اس میں نئی لگن پیدا ہوئی ہے اوراب زیادہ محنت سے کام کرے گا۔

مزید : کامرس