چنے کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری ، آئندہ جنوری فروری میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع

چنے کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری ، آئندہ جنوری فروری میں معمول سے زیادہ ...

ملتان(اے پی پی )محکمہ زراعت پنجاب ملتان کے ترجمان نے کہا ہے کہ چنے کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق آئندہ جنوری فروری کے مہینوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں جن سے بارانی علاقہ جات خصوصاً تھل میں کاشتہ چنے کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، تھل کے علاقوں میں فصل کی کامیابی کا انحصار بارشوں پر ہوتا ہے لہٰذا چنے کے کاشتکاروں کو سفارش کی جاتی ہے کہ وہ اس مرحلہ پر فصل کی بھرپور دیکھ بھال اور نگہداشت پر توجہ دیں تاکہ چنے کی اچھی پیداوار حاصل کی جاسکے ،آبپاش علاقوں کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ اگر پھول آنے پر فصل سوکا محسوس کرے تو ہلکا پانی لگا دیں، اگیتی کاشتہ چنے کی فصل کثرت کھاد یا بارش کی وجہ سے فصل کا قد بڑھنے لگے تو مناسب حد تک پانی کا سوکا دیں یا کاشت کے دوہ ماہ بعد شاخ تراشی کریں۔

مزید : کامرس