اکتوبر کے دوران چین کی چینی کی درآمد میں 60 فیصد اضافہ

اکتوبر کے دوران چین کی چینی کی درآمد میں 60 فیصد اضافہ

بیجنگ( آن لائن)چین نے کہا ہے کہ اکتوبر کے دوران اس کی چینی کی درا?مد میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران کل 1 لاکھ 70 ہزار ٹن چینی درآمد کی گئی جو اکتوبر 2016 ء4 کی مقدار 1 لاکھ 5 ہزار ٹن کی نسبت 60.6 فیصد اور ستمبر 2017 ء کی نسبت 6 فیصد زیادہ ہے۔ستمبر میں 1 لاکھ 60 ہزار ٹن چینی درآمد کی گئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر کے دوران مکئی کی درآمد میں بھی اضافہ ہوا۔

کل 70 ہزار ٹن مکئی درآمد کی گئی جو 2016 ء4 کے اسی ماہ کی درآمد (14464 ٹن ) سے کہیں زیادہ تاہم ستمبر 2017 ء4 کی درا?مد (2 لاکھ 50 ہزار ٹن) سے 72 فیصد کم ہے۔دس ماہ کے دوران مجموعی طور پر 2.35 ملین ٹن مکئی درآمد کی گئی ہے جو 2016 ء4 کے اسی عرصے کی نسبت 21.5 فیصد کم ہے۔#/s#

مزید : کامرس