اکتوبر کے دوران چین میں ایل این جی کی درآمد میں 95.7 فیصد اضافہ

اکتوبر کے دوران چین میں ایل این جی کی درآمد میں 95.7 فیصد اضافہ

بیجنگ (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ اکتوبر کے دوران ایل این جی کی ملکی درآمد میں 95.7 فیصد اضافہ ہوا جو ایک ریکارڈ ہے جس کی وجہ اس کی طلب میں اضافہ ہے۔محکمہ کسٹم کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران 3.57 ملین ٹن ایل این جی درآمد کی گئی جو دسمبر کے بعد اب تک کی دوسری بڑی مقدار ہے۔دسمبر کے دوران 3.73 ملین ٹن ایل این جی درآمد کی گئی تھی۔رواں سال کے پہلے دس ماہ کے دوران مجموعی طور پر 29.09 ملین ٹن ایل این جی درآمد کی گئی

مزید : کامرس