کینیڈا کے پرچون فروش ادارے سوبے کا 800 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

کینیڈا کے پرچون فروش ادارے سوبے کا 800 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

ٹورنٹو (اے پی پی) کینیڈا کے پرچون اشیائے خوراک فروخت کرنے والے ادارے ’’سوبے‘‘ نے مختلف ملکوں میں موجوداپنے سٹورز سے 800 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمپائر کمپنی کے ذیلی ادارے سوبے نے اندرون و بیرون ملک اپنے ملازمین کی تعداد میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 800 سے زیادہ ملازمین کو فارغ کردیا جائے گا۔ان میں سے 150 ملازمین مشرقی صوبے نووا سکاٹیا سے فارغ کیے جائیں گے۔

مزید : کامرس