ایشز سیریز ،گابا کے سوئمنگ پول میں منگنی

ایشز سیریز ،گابا کے سوئمنگ پول میں منگنی

سڈنی(صباح نیوز)آسٹریلیا میں گابا میں کھیلے جانے والے ایشز میں سوئمنگ پول بھی ہے جہاں سوئمنگ کرتے ہوئے میچ سے لطف اندوز ہو ا جا سکتا ہے ۔ اس پول میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کا موقع چند ہی شائقین کو ملتا ہے۔ مائیکل مینگرج کو پول میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کے لیے چنا گیا اور انہوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک گھٹنے پر بیٹھ کر اپنی گرل فرینڈ ٹوری روبک کو شادی کی پیشکش کر دی ۔ خوش قسمتی سے روبک نے ہاں کر دی اور لینگرج اور پول میں موجود دیگر افراد نے بھرپور انداز میں خوشی منائی۔ٹیسٹ میچ سپیشل سے بات کرتے ہوئے مینگرج نے کہا میں گزشتہ تین ماہ سے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ میں بچپن ہی سے ایشز سیریز کا دلدادہ ہوں اور میں توری کے ہمراہ میچ دیکھنا چاہتا تھا۔دسمبر 2016میں اس پول کا افتتاح پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں کیا گیا جس میں 32ہزار لیٹر پانی موجود ہے۔اور پہلی بار شائقین ایشز سیریز اس پول میں بیٹھ کر دیکھ رہے ہیں۔اس پول اور گراؤنڈ کے درمیان شفاف سکرین ہے۔ آسٹریلیا کی اولمپک تیراک سٹیفنی رائس اس پول کی سفیر ہیں۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ گاور کا کہنا ہے اگر آپ ایشز کے دوران گابا میں بیٹنگ کر رہے ہیں تو بہت کچھ ہو رہا ہوتاہے۔

بکینی میں ایک خوبصورت لڑکی سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔لیکن اس سب میں ایک مسئلہ ہے۔ اس پول میں صرف ان لوگوں کو جانے دیا جاتا ہے جو بہترین سوئمنگ کے کپڑے پہن کر آتے ہیں۔بکینی اور سوئمنگ کے کپڑے پہنے شائقین جب میچ دیکھنے آتے ہیں تو ان کو مجمع میں سے انتظامیہ چنتی ہے۔تاہم پول میں موجود شائقین کے لیے سخت قواعد و ضوابط ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی