مالا ہائیڈآئرلینڈ اور پاکستان کے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کریگا

مالا ہائیڈآئرلینڈ اور پاکستان کے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کریگا

ڈبلن (این این آئی)مالا ہائیڈ آئندہ برس 11 مئی کو آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کریگا ٗ ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد یہ آئرلینڈ کا پہلا پانچ روزہ میچ ہو گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں سال جون میں آئرلینڈ اور افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ دیا تھا اور دونوں نے بالترتیب آئی سی سی کے 11ویں اور 12ویں مستقل رکن کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ویرن ڈیوٹروم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ مالا ہائیڈ نے تاریخی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنے پر اتفاق کیا، اس کلب گراؤنڈ سے ہماری بہت شاندار وابستہ ہیں اور پاکستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ کی میزبانی سے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی