سرکاری زرعی فارموں پر فصلوں کی زیادہ پیداوار کو یقینی بنائیں، سیکرٹری زراعت

سرکاری زرعی فارموں پر فصلوں کی زیادہ پیداوار کو یقینی بنائیں، سیکرٹری زراعت

لاہور( آن لائن )سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن (ر) محمود نے کہا ہے کہ سرکاری زرعی فارموں پر فصلوں کی زیادہ سے زیادہ ممکنہ پیداوار کے حصول کو یقینی بنائیں۔سرکاری فارموں کا تمام رقبہ زیر کاشت لایا جائے ۔ ایک کنال رقبہ بھی خالی نہ چھوڑا جائے۔ ہر سرکاری زرعی فارم پر 500 نمائشی اور زیبائشی پودے بھی لگائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری فارمز کو جیو ٹیگ کیا جارہا ہے تاکہ فارم پر زرعی مداخل اور پیداوار سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکیں اور فارموں کا صحیح سٹیٹس معلوم کیا جاسکے سیکرٹری زراعت نے یہ ہدایات محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈ عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ ربیع میں کینولہ، سورج مکھی، سبزیات ، چنے اور مسور کی فصلوں کی بہتر نگہداشت کے سلسلہ میں کاشتکاروں کی بھرپور رہنمائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری زرعی فارمز کو ماڈل فارمز بنانے کیلئے متعلقہ ڈائریکٹرز اور فارمز منیجر کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جن افسران کی گاڑیوں پر محکمانہ ڈیزائن کے سٹیکرز چسپاں نہیں ہیں وہ افسران فوراً سٹیکرز لگوائیں۔ آئندہ محکمہ زراعت کے کسی بھی افسر کے زیر استعمال بغیر سٹیکر گاڑی نظر آئی تو اس افسر سے گاڑی واپس لے لی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ زمین، ہیومن ریسورسز، ٹیکنیکل سٹاف اور وافر وسائل کے باوجود فصلوں کی پیداوار غیر تسلی بخش ہے۔

مزید : کامرس