موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد( آن لائن) رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان آٹو موٹو مینو فیکچر ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لیکر اکتوبر تک کے عرصہ کے دوران ملک میں 6 لاکھ 35 ہزار 75 موٹر سائیکلیں اور رکشے تیار جبکہ 6 لاکھ 36 ہزار 756 یونٹس فروخت کئے گئے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ گزشتہ سال اس عرصہ کے دوران 5 لاکھ 5 ہزار 263 موٹر سائیکلیں اور رکشے تیار اور 5 لاکھ 4 ہزار 779 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید : کامرس