بنگلہ دیش میں چائے کے نرخوں میں 2.5 فیصد اضافہ

بنگلہ دیش میں چائے کے نرخوں میں 2.5 فیصد اضافہ

ڈھاکہ( آن لائن)بنگلہ دیش میں چائے کی وافر سپلائی کے باوجود نرخوں میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سرد موسم کے باعث اس کی طلب میں اضافہ ہے۔گزشتہ روز ہونے والی ہفتہ وار نیلامی کے موقع پر چائے کے اوسط نرخ 240.35 ٹکے (2.80 ڈالر)فی کلو گرام رہے جو ایک ہفتہ قبل 234.43 ٹکے فی کلوگرام رہے تھے۔نیلامی میں 2.36 ملین کلوگرام چائے فروخت کیلئے پیش کی گئی جس میں سے 13.8 فیصد نہ بک سکی۔ایک ہفتہ قبل نیلامی کیلئے لائی گئی 2.36 ملین کلوگرام چائے کا 8.7 فیصد حصہ فروخت ہونے سے رہ گیا تھا۔

مزید : کامرس