سینیگال کے دارالحکومت میں بین الاقوامی تجارتی نمائش 16دسمبر سے شروع ہوگی

سینیگال کے دارالحکومت میں بین الاقوامی تجارتی نمائش 16دسمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد(اے پی پی) سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں بین الاقوامی تجارتی نمائش 16دسمبر سے شروع ہوگی۔’’ڈاکار انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر‘‘ کے نام سے اس نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں اوربزنس کمیونٹی کی شرکت متوقع ہے۔ اس نمائش میں اشیائے خوراک، زراعت، ٹیکسٹائل ،رئیل اسٹیٹ، سول ورکس، ٹیلی مواصلات، براڈکاسٹنگ، پرنٹنگ،ٹرانسپورٹیشن، لاجسٹکس، بنکنگ سمیت درجنوں شعبوں کی مصنوعات کی نمائش ہوگی۔

مزید : کامرس