رواں سال برازیل کی کافی برآمدات توقع سے کم رہنے کی توقع

رواں سال برازیل کی کافی برآمدات توقع سے کم رہنے کی توقع

برازیلیہ(اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران برازیل کی کافی کی برآمدات توقع سے کم رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ بہتر نرخوں کے حصول کیلئے کاشتکاروں کی جانب سے رفتہ رفتہ فروخت ہے۔ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ نیلسن کارولہیز نے صحافیوں کو بتایا کہ ایسوسی ایشن نے 2017 ء کے دوران کافی کی ملکی برآمد 60 کلوگرام کے 32 ملین بیگ رہنے کی پیش گوئی کی تھی تاہم اس میں 5 فیصد کمی کے ساتھ 30-31 ملین بیگ رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ کاشتکاروں کی جانب سے بہتر نرخوں کیلئے اس کی محدود فروخت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے پہلے دس ماہ کے دوران کافی کی مجموعی برآمد 60 کلوگرام کے 24.75 ملین بیگ رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 10.7 فیصد کم ہے۔دس ماہ کے دوران 21.92 ملین بیگ گرین کافی برآمد کی گئی جو 2016 ء کے اسی عرصے کی نسبت 10.5 فیصد کم ہے۔

irf/shk/nmq 1421

مزید : کامرس