بینکوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ کچھ عرصے کیلئے ملتوی کیا جائے،یواے ای سنڈیکیٹ

بینکوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ کچھ عرصے کیلئے ملتوی کیا جائے،یواے ای ...

ابو ظہبی(اے پی پی)متحدہ عرب امارات کے بینک سنڈیکیٹ کے صدر عبدالعزیز نے کہا ہے کہ بینکوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ کچھ عرصے کیلئے ملتوی کیا جائے۔ ٹیکس کا نفاذ یکم جنوری 2018ء سے ہونا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق بینک سنڈیکیٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے حوالے سے بینکوں نے کسی قسم کا ہوم ورک مکمل نہیں کیا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی کمپیوٹر پروگرام تیار کیا گیا ہے۔ ابو ظبی میں بینکنگ کونسل کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے بعد عبدالعزیز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں تاہم اس کے لئے بینکوں میں کوئی تیاری نہیں کی گئی ہے۔ متعلقہ ادارے اس ٹیکس کے نفاذ کے لئے کم از کم 6 سے 8 ماہ کا وقت دیں اس دوران بینکنگ کونسل کی جانب سے تیاری مکمل کر لی جائیگی۔

مزید : کامرس