پاکستان پیاز پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا

پاکستان پیاز پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا

لاہور(اے پی پی )پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیاز پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ اگر مزید اقدامات کو یقینی بنایا جائے تو پاکستان کو تیسرے یا چوتھے نمبر پر لانے میں مدد مل سکتی ہے، ماہرین زراعت نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں کوریا سب سے زیادہ پیاز پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جہاں فی ہیکٹر 62.5ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے لیکن پاکستان فی ہیکٹر پیاز کی پیداواری صلاحیت کے لحاظ سے دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں پیاز کی اوسط پیداوار 8.2ٹن فی ہیکٹر ہے لیکن اگر پیاز کے کاشتکار ماہرین زراعت کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی اور سائنسی رجحانات سے استفادہ کریں تو معمولی سی محنت سے اس فی ہیکٹر پیداوار کو دوگنا سے تین گنا کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ چھوٹے پیازوں کے حصول کیلئے دسمبرکے آغاز سے وسط جنوری تک ایک ایکڑ کیلئے پنیری کی شرح بیج3سے 4کلوگرام تک ہے جبکہ درکار رقبہ ایک ایکڑ کیلئے پنیری 10سے12مرلہ تک محیط ہونی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا، بلوچستان میں پیاز کی کاشت سال بھر کے مختلف اوقات میں کی جاتی ہے اس لیے پیاز سارا سال منڈی میں وافر مقدار میں دستیاب رہتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اضافی پیداوار کیلئے اقدامات کئے جائیں تو پیاز کی زیادہ سے زیادہ برآمد سے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہو سکتاہے۔

مزید : کامرس