جنوبی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کا منصوبہ تیار

جنوبی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کا منصوبہ تیار

لاہور(آن لائن)حکومت پنجاب زرعی سائنسدانوں اور کاشتکاروں کے ساتھ مشترکہ طور پر سورج مکھی کی پیداوار میں اضافہ کو ممکن بنا نے اور ملک میں خوردنی تیل کی درآمدی بل کو کم کرنے کیلئے جنوبی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا گیا ،کل ہدف کا 1لاکھ78ہزار ایکڑ صرف جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنز ملتان،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کیلئے رکھا گیا ہے۔

ملکی خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تیلدار اجناس کی منافع بخش کاشت بارے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو سبسڈی کی فراہمی کیساتھ بہتر قیمت بھی دلوائی جائے گی۔(ریاض)#/s#

مزید : کامرس