چین میں ماربل، گرینائیٹ اوردیگر آرائشی پتھروں کی بین الاقوامی نمائش مارچ میں منعقد ہو گی

چین میں ماربل، گرینائیٹ اوردیگر آرائشی پتھروں کی بین الاقوامی نمائش مارچ ...

اسلام آباد (اے پی پی) چین میں ماربل، گرینائیٹ اوردیگر آرائشی پتھروں کی بین الاقوامی نمائش آئندہ سال مارچ میں منعقد ہو گی جس میں متعددپاکستانی کمپنیوں اورتاجروں کی شرکت متوقع ہے۔ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق یہ نمائش چھ مارچ سے 9مارچ تک جاری رہے گی جس میں ماربل، گرینائیٹ ، ٹائلز، اوردیگر آرائشی پتھروں کی

نمائش ہو گی۔ اس موقع پر بین الاقوامی سودوں کا بھی امکان ہے۔18ویں ژیامن انٹرنیشنل سٹون فئیرکے نام سے یہ نمائش 4روز تک جاری رہے گی۔ پاکستان ماربل کے ذخائر کے لحاظ سے دنیا کے 10بڑے ممالک میں شامل ہے ۔ملک میں ماربل کی 64سے زائد اقسام ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق عالمی منڈی میں ماربل کی کل تجارت کا حجم 62 بلین ڈالر ہے جس میں پاکستان کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے۔ماربل کی صنعت 30 ہزار سے زائد افراد کو روزگار بھی فراہم کر رہی ہے۔

مزید : کامرس