شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا،ترجمان

شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا،ترجمان

لاہور (اپنے نمائندے سے)میٹروپولٹین کارپوریشن لاہور کے ترجمان کاکہنا ہے گزشتہ چند دنوں سے ملکی صورتحال کا بلا شبہ اثر ہر شعبہ زندگی پر پڑا ہے،لیکن پھر بھی اتوار بازاروں میں تازہ پھلوں ،سبزیوں اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ عوام کی جانب سے شکایات وصول نہ ہوں ،گلشن راوی اتوار بازار میں پائی جانے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا ۔اشیاء خوردونوش کی کوالٹی کے حوالے سے خریداروں کی شکایات کا نوٹس لے لیا گیا ہے جس کو دور کر دیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1