ناقص مچھلی فروخت نہیں کرتے نام بنانے میں مدت بیت گئی،نامور دکانداروں کا موقف

ناقص مچھلی فروخت نہیں کرتے نام بنانے میں مدت بیت گئی،نامور دکانداروں کا موقف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کلچرل رپورٹر) روزانہ کی بنیاد پر تازہ مچھلی فروخت کرنے کے لئے لاتے ہیں اور اپنے گاہگوں کی صحت کا مکمل خیال رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مچھلی فروشوں نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس حوالے سے مچھلی فروش صدیق نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی سالوں سے مچھلی فروخت کررہے ہیں اور اس حوالے سے گاہگ ہمیشہ خوش جاتے ہیں اور کوئی شکایت نہیں کرتے اور دوبارہ کھانے آتے ہیں ہم ملاوٹ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے جب ہمیں محنت سے ہی اچھا رزق مل جاتا ہے مچھلی فروش اشرف نے کہا کہ اس وقت بازار میں کئی اسے لوگ بھی ہیں جو ملاوٹ کررہے ہیں اور ان کی وجہ سے ہمارا نام بھی بدنام ہورہا ہے ہمارا نام مدتوں سے قائم ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اچھا کام کرتے ہیں اور تازہ مچھلی فروخت کرتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم ان کے دام بھی کم وصول کریں ہمیں پیچھے سے ہی مہنگی مچھلی ملتی ہے اس لئے ہمیں بھی اپنے اخراجات پورے کرنے ہوتے ہیں مچھلی فروش ندیم اور نذیر نے کہا کہ اصلی مچھلی بیچتے ہیں اس لئے قیمت بھی زیادہ وصول کرتے ہیں اور ہماری مچھلی سے شہریوں کی صحت کو کوئی نقصان نہیں بلکہ ان کو فائدہ ہی حاصل ہوتا ہے۔