کریم بلاک پارک کے گعد جوس کا رنر ، برگرشاپس کے غیر قانونی کیبن تعمیر

کریم بلاک پارک کے گعد جوس کا رنر ، برگرشاپس کے غیر قانونی کیبن تعمیر

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)LDAاور TMAاقبال ٹاؤن کی ناجائز تجاوزات ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کے بڑے پارک کے اندر اور باہر واسا،PHAاور ایل ڈی اے کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے الرحمن جوس کارنر،کمانڈو برگر اور ملک پان شاپ کے شیشے اور المونیم کے پکے کیبن تعمیر کر دئیے گئے ،PHAکے نئے تعین ہونے والے ڈائریکٹر طاہر تنگ کی طرف سے لا علمی کا اظہار،کریم بلاک کے میٹ رفیق جوئیہ کی طرف سے بھی لا علمی کا اظہار،شیشے کے پکے کیبن بنانے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج،کریم بلاک کے رہائشی ظفر ندیم چودھری،ہارون اعوان،زاہد بشیر بٹ ،محمد یونس نے کریم بلاک پارک کے ٹیوب ویل کے ساتھ بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہPHAاورLDAکے بعد TMAاور واسا کے اہلکار وں نے اپنی اپنی پسند کی ریڑھیاں اور کھوکھے بنا کر روزانہ اور ماہانہ بنیادوں پر بھتہ خوری شروع کر دی ہے جس سے خوبصورت پارک کا بیڑا غرق ہو گیا ہے ،PHAاور واسا کے اہلکاروں کی ملی بھگت ختم کرائی جائے اور LDAکے بھتہ لینے والے اہلکاروں اور ناجائز تجاوزات قائم کرنے والے اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور پکے تعمیر کیے گئے کیبن اور کھوکھے اُٹھائے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1