عوام کو بے خبر رکھنے کیلئے نیوز چینلز کی بندش بد ترین مثال ہے،مراد راس

عوام کو بے خبر رکھنے کیلئے نیوز چینلز کی بندش بد ترین مثال ہے،مراد راس

لاہور(نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ عوام کو بے خبر رکھنے کیلئے نیوز چینلز کی بندش بد ترین مثال ہے ایسا کبھی آمرانہ دور میں بھی نہیں ہوا جس کا ارتکاب جمہوریت کے نام نہاد علمبرداروں نے کیاہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت باقی اداروں کی طرح میڈیا کو بھی اپنی منشاء کے مطابق چلانا چاہتی ہے مسلم لیگ ن ملک میں ہیجان کی کفیت پیدا کر کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے عوام ن لیگیوں کے مزموم مقاصد پورے نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن توڑ پھوڑ کا شکار ہے یہ جماعت اب بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے نواز شریف کو اپنی جماعت کے اندر سے بھی شدید مخالفت کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ قوم حق اور سچ کے ساتھ کھڑی ہے اور اپنے حکمران کو سچا دیکھنا چاہتی ہے عوام نے جھوٹے حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1