ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنے والے حضور ؐکے چوکیدار ہیں ،مولانا اللہ وسایا

ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنے والے حضور ؐکے چوکیدار ہیں ،مولانا اللہ وسایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس وتین روزہ کورس جامعہ عثمانیہ آسٹریلیا مسجد لاہور میں منعقدہوا۔ جس کی صدارت بزرگ عالم دین مولانا عبدالرؤف ملک نے کی ۔ختم نبوت کانفرنس اور کورس میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا،مجلس لاہور کے سرپرست مولانا نعیم الدین،معروف مصنف محمدمتین خالد،مجلس لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم،مولانا قاری عبدالعزیز،پیرمیاں رضوان نفیس،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا حافظ محمدسلیم،مولانا محمدگلفام،خطیب مرکزختم نبوت مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ،مولانا محمدقاسم گجر،مولانا محمدسعادت،مولانا خالدمحمود،مولانا سعید وقار ودیگرعلماء نے شرکت کی اورخطاب کیا۔مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیا دی اور اساسی عقیدہ ہے عقیدہ ختم نبوت ،قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ ،اور دوسو دس احادیث سے ثابت ہے ۔سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت پر ہوا۔ اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے،عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں، قادیانیت کا فتنہ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے، قادیانی لابی مسلسل عالمی سطح پر اپنی مصنوعی مظلومیت کا واویلا کرکے اسلام اور پاکستان کے وجود کو بدنام کر رہی ہے۔ مولانا نعیم الدین نے کہا کہ بہت ساری قربانیوں اور صبر آزما جدوجہد کے بعد قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا تھا، اپنے اکابرین کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔