مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک ترقی کررہا ہے،زمرد یاسمین

مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک ترقی کررہا ہے،زمرد یاسمین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تعمیر و ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے ،ہر ضلع میں ترقیاتی کام جاری ہیں،شیخوپورہ میں کئی منصوبوں پر کام ہورہا ہے ، مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے ،دھرنا سیاست کرنے والوں کادھڑن تختہ ہوگیا ہے ۔شیخوپورہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ، بلدیاتی انتخاب کی کامیابی میں رانا تنویر حسین کا کردار نمایاں ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ رانا تنویر حسین کی انتھک محنت کی وجہ سے شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا گراف بلند ی پر پہنچ گیا ہے ۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی فلاح کے منصوبے بنائے ماضی میں کسی حکومت نے عوام کی فلاح کے لئے اتنے منصوبوں پر کام نہیں کیا جتنے منصوبوں پر مسلم لیگ ن کے دور میں کام ہوا ہے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں دھرنے دینے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور وہ اب اپنے مسقبل سے مایوس ہیں ۔