نیوز چینلز اور سوشل میڈیا کو بندکرنا حکومت کی نا اہلی ہے،سعدیہ سہیل

نیوز چینلز اور سوشل میڈیا کو بندکرنا حکومت کی نا اہلی ہے،سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ نیوز چینلز اور سوشل میڈیا کو بند کر کے حکومت نے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے اس سے حالات مزید خراب ہوں گے۔ حکومت کے اس اقدام سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ اٹھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہدرہ کی یونین کونسلوں میں تحریک انصاف کے عہدیداران نے شرکت کی اور اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ہمیشہ طاقت کو استعمال کیا جس سے حالات بدتر شکل اختیار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوراً سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور ملک کو موجودہ صورت حال سے نکالنے کے لئے عوامی حامل کے فیصلے کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1