خیراتی اداروں کی جانچ پڑتال کے بعد عطیات لینے کی اجازت دیں گے، عنصر ظہور

خیراتی اداروں کی جانچ پڑتال کے بعد عطیات لینے کی اجازت دیں گے، عنصر ظہور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)آٹو موبائل ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) منٹگمری روڈ ماہانہ اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا۔ جسکا مقصدآٹو موبائل ایسوسی ایشن کے تاجران کو عطیات ، صدقات اور امداد کو محفوظ طریقے سے صحیح حقدار تک پہنچانے کے ضروری اقدامات کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا۔آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے صدرعنصر ظہور بٹ نے اجلاس کی نمائندگی کرتے ہوئے سب تاجروں کو محفوظ عطیات کی آگاہی اور اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں عطیات کو محفوظ بنانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ جس کے ذریعے مارکیٹ کے ہر پلازہ اور مارکیٹوں کے تاجروں کو ذمہ داری دی جائے گی۔ جس کے ذریعے وہ مارکیٹ میں آنے والے خیراتی اداروں کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد ان کو عطیات اکھٹے کرنے کی اجازت دیں گے۔ اس مارکیٹ میں تاجروں کے حوالے سے ایک فری ڈسپنسری کا قیام کیا گیا ہے اور ارد گرد کی آبادیاں اور مزدوروں کے علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ صدرعنصر ظہور بٹ نے کہا کہ انشاء اللہ عنقریب دستر خواں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جس کے لئے مارکیٹ کے نزدیک ترین جگہ کی تلاش جاری ہے۔ جنرل سیکرٹری انورسعید نے بھی خطاب کیا اور اقدامات کوسراہا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تاجروں سے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔ اجلاس میں شیخ پرویز اختر، عبدالغفور، شاہد، رانا وقاص، محمد نوید ملک اور محمد ولید نے شرکت کی۔