نااہل حکومت کی حماقت نے ملک بھر میں آگ لگا دی ہے، اشرف بھٹی

نااہل حکومت کی حماقت نے ملک بھر میں آگ لگا دی ہے، اشرف بھٹی

لاہور( پ ر ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنئیر نائب صدر اور این اے 129کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کے مظاہرین سے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکتا تھا لیکن نااہل حکومت کی حماقت نے ملک بھر میں آگ لگا دی ہے،حکومتی آپریشن نے ایک مرتبہ پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی ہے حکمرانوں کی روایتی ہٹ دھرمی اور نااہلی اب خود ان کیلئے مشکلات کاباعث بنے گی ۔میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راو لپنڈی پولیس گردی کی بدترین مثال دنیا کو دکھائی گئی ہے فیض آباد کا علاقہ کئی گھنٹے تک میدان جنگ بنارہا 300سے زائد بے گناہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی اور جگ ہنسائی ہوئی اگر حکومت ٹھنڈے دل سے کام لیتی اور وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو فارغ کر دیا جاتا تو حالات مزید خراب ہونے سے بچ سکتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ظالم حکمران اب زیادہ دیر تک بر سر اقتدار نہیں رہ سکتے اب انہیں اپنے ظالمانہ اقدامات کا حساب دینا ہو گا قوم تذبذب کا شکار ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ حکمران حلف نامہ میں تبدیلی کرنے والوں کو سینے سے لگا ئے ہوئے ہے ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنا اور انکو سخت سے سخت سزا دینا حکومت وقت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال قوم کو اس سوال کاجواب دیں کہ مذموم سازش میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے پرامن مظاہرین کے خلاف آپریشن کا غیر دانشمندانہ حکم کیوں دیا گیا۔؟

مزید : میٹروپولیٹن 1