پرائیویٹ سکولز2دن کیلئے بند رہیں گے، مزمل اقبال صدیقی

پرائیویٹ سکولز2دن کیلئے بند رہیں گے، مزمل اقبال صدیقی

لاہور(پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی جنرل سیکرٹری شیخ محمد ارشد نے اعلان کیا ہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز مورخہ27نومبر اور28نومبر بروز پیر اور منگل بند رہیں گے۔ ان راہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکولز بند کروانا مسئلے کا حل نہیں۔ لہٰذا حکومت کو افہام و تفہیم کی پالیسی اپنائے ہوئے امن و امان کیلئے احسن طریقے سے مذاکرات کیلئے مثبت پالیسی اپنانی چاہئے تاکہ ملک میں کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو انہوں نے کہا کہ ہم دھرنے ، ہڑتالیں اور احتجاج کے متمل نہیں ہو سکتے۔ اس سے نہ صرف تعلیم کا حرج ہوتا ہے بلکہ ملک معاشی اقتصادی طور پر ترقی نہیں کر سکتا۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 1