ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا تحریک لبیک کی حمایت کا اعلان

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا تحریک لبیک کی حمایت کا اعلان

لاہور (صباح نیوز)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے فیض آبادمیں تحریک لبیک کے پر امن ختم نبوت دھرنے کے شرکاء پرپولیس گردی اور متعدد افراد کی شہادت پرسخت احتجاج اور انتہائی غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی بدترین قادیانیت نوازی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ختم نبوت سے غداری اورقادیانیت نوازی نواز حکومت کو لے ڈوبے گی ن لیگ کے زوال کا باعث بنے گی علامہ ممتاز اعوان نے ورلڈ پاسبان ختم نبوت کی طرف سے تحریک لبیک کے تمام مطالبات کی مکمل تائید اور فیض آباد دھرنے پر حکومتی مظالم اور بے گناہ افراد کی المناک شہادت کیخلاف آج ہونیوالی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیاہے اورکہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایک انتہائی حساس مسئلہ ہے اسلامیان پاکستان ختم نبوت پر ڈاکہ زنی کرنیوالے قادیانی ایجنٹوں کو انکے عہدوں سے برطرف کرنے اور انہیں سزا ملنے تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے گوالمنڈی میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیور مسلمان سب کچھ قربان کرسکتے ہیں لیکن وہ آقا کریمؐ کی ختم نبوت و ناموسِ رسالتؐ کیخلاف کسی بھی ناپاک سازش کو ہرگز ہرگز برداشت نہیں کرسکتے۔لہٰذا فی الفور ختم نبوت قانون کو نقصان پہنچانے والے زاہد حامد سمیت تمام قادیانی ایجنٹوں کو انکے عہدوں سے برطرف کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے۔ورنہ غیور مسلمان ختم نبوت کی غدار حکومت کا بوریا بستر گول کردینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1