ہندوکم سے کم 4بچے پیدا کریں:بھارتی سوامی گووند دیوگیر جی
اڈوبی(آئی این پی)بھارت کے سینئر مذہبی رہنما سوامی گووند دیوگیر جی نے کہا ہے کہ ہندوکم سے کم 4بچے پیدا کریں۔
حافظ سعید کی رہائی قابل مذمت ,پوری دنیا اس کے خلاف بول اٹھی:بھارتی وزیر خزانہ
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندؤں کے سینئر مذہبی رہنما نے کہا کہ ملک میں علاقہ و آبادی کی بنیاد پر ہونے والے عدم توازن کو روکنے کیلئے یکساں سول کوڈ کے نفاذ تک ہندوں کو کم سے کم 4بچے پیدا کرنا چاہئیں۔ ہری دوار کے مذہبی مقام کے سوامی گووند دیوگیر جی نے کہا کہ 2بچوں کی پالیسی صرف ہندوں تک محدود نہیں رکھی جانی چاہئے کیونکہ جہاں کہیں بھی ہندووں کی آبادی کم ہوئی ہے وہاں ہندوستان کو اپنے علاقوں سے محروم ہونا پڑا ہے جس کے نتیجے میں علاقائی آبادیاتی عدم توازن پیدا ہوا ۔