مچھلی خود پکڑکر لاتے ہیں سالوں سے یہی کام کررہا ہوں، اصغرپھیر ی والا

مچھلی خود پکڑکر لاتے ہیں سالوں سے یہی کام کررہا ہوں، اصغرپھیر ی والا

لاہور( کلچرل رپورٹر)گلی گلی سائیکل پر طویل عرصہ سے پورے شہر میں مچھلی فروخت کرتا ہوں اللہ کا شکر ہے کہ کبھی کسی سے کوئی شکایت نہیں کی اس کی وجہ یہ ہے کہ دریاؤں سے ہم خود مچھلی پکڑ کر لاتے ہیں جو تازہ ہوتی ہے اور روز ہی ساری مچھلی فروخت ہوجاتی ہے اور اس حوالے سے دکانوں پرباسی مچھلی بھی فروخت ہورہی ہے اور شہری بیچارہ باتوں میں آکر اس طرح اپنی صحت کا نقصان اٹھالیتا ہے ان خیالات کا اظہار مچھلی فروش اصغر نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ہمیشہ مچھلی لیکر گھر میں پکانی چاہئیے اس سے ایک تو خرچہ کم ہوتا ہے اور صحت پر بھی منفی اثرات نہیں پڑتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1