حکومت دھرنے سے نمٹنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کا ہنگامی اجلاس بلائے، طاہر اشرفی

حکومت دھرنے سے نمٹنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کا ہنگامی اجلاس بلائے، ...

لاہور (آن لائن)پاکستان علما کو نسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیض آباد میں دھرنے کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا ہنگامی اجلاس بلائے انہوں نے کہا کہ فیض آباد میں دھرنے کے مسئلے کے حل کا پائیدار راستہ صرف مذاکرات ہیں ، ریاست کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرنا اور محاذ آرائی سے بچنا چاہیے پاکستا ن علما کونسل کے چیئرمین نے تجویز دی کہ قانون سازی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں داخلہ، مذہبی امور اور قانون کی وزارتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ریاست کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرنا اور محاذ آرائی سے بچنا چاہیے کیونکہ محاذ آرائی مسئلے کا حل نہیں ہے۔طاہر اشرفی نے مسئلے کے حل کے لئے کسی بھی سطح پر مذاکرات کے حوالے سے وزیرداخلہ کے اعلان کو سراہا، انہوں نے مسئلے کے پرامن حل کے لئے بری فوج کے سربراہ کے بیان کی بھی تعریف کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1