(ن) لیگی حکومت خود اپنی سیاسی موت کو دعوت دے رہی ہے ‘علامہ زبیر احمد ظہیر

(ن) لیگی حکومت خود اپنی سیاسی موت کو دعوت دے رہی ہے ‘علامہ زبیر احمد ظہیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)اسلامی جمہوری اتحا د پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہاہے کہ (ن) لیگی حکومت خود اپنی سیاسی موت کو دعوت دے رہی ہے صرف وزیر قانون زاہد حامد نے ختم نبوت کے معاملے میں ترامیم کے تمام ذمہ داروں کو نشانہ عبر ت بنانا ہوگا تاکہ آئندہ کوئی ایسا کر نے کی جرات نہ کر سکے ‘پوری قوم مذہبی جماعتوں کے دھر نے کے تمام جائزمطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ وہ اتوار کے روز علامہ محمد طاہر ‘ڈاکٹر فیاض احمد سلفی ‘علامہ ممتاز احمد اعوان ‘حسین احمد مدنی ‘مفتی سید عاشق حسین شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اسلامی جمہوری اتحا د پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ ملک میں ہونیوالی بدامنی کے ذمہ داری صرف نااہل حکمرانوں پر ہی عائد ہوتی ہے جو ملکی اور قومی مفادات کی بجائے اپنے ایک وزیر کو بچانے میں مصروف رہی ہے اور پھر مذہبی جماعتوں کے مظاہر ین پر تشدد کر کے حالات کو مزید خراب کر دیا ہے اور اب بھی حکومت کو چاہیے کہ وہ جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں اور ختم نبوت کے معاملے میں تر میم میں ذمہ داروں کو نشانہ عبر ت بنایا جائے۔