مجلس وحدت مسلمین کا ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین کا ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان

لاہور (صباح نیوز)مجلس وحدت مسلمین نے ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،شہدا کے خون کا قصاص حکمرانوں کی گردن پر قرض ہے،عملی طور پر ملک ملک میں حکمران مفلوج ہو چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں کہا کہ حکمران مستعفی ہو کر اپنی دنیا اور آخرت دونوں بچائیں،شمع رسالت ﷺ کے پروانے ختم نبوت کے قانون پر کسی بھی قسم کے قدغن کو قبول نہیں کرینگے،حکومتی رویہ ماضی کے آمرانہ رویوں کو مات دے چکا ہے،صحافتی اداروں پر پابندی اطلاعات تک رسائی کے بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے،آزادی صحافت کی جدوجہد تمام صحافی شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1