حکومت حساس مسئلے کا فوری حل نکالے، عبدالقدیر اعوان
لاہور(پ ر)ختم نبوت ﷺہر مسلمان کا عقیدہ اور نبی کریم ﷺ کی محبت کے ساتھ ہر مومن کا دل دھڑکتا ہے ۔ حکومت نے اس نازک اور حساس مسئلہ کو چھیڑ کر اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ اس مسئلے کو بر دباری اور تحمل سے حل کیا جانا چاہیے تھا جو کہ حکومت کی Miss Handlingکی وجہ سے مزید خرابی اور افرا تفری کی طرف چلا گیا۔گورنمنٹ ہر ایشو کسی نامعلوم سازش پر ڈال دیتی ہے یہ انداز درست نہیں ہے بلکہ نا اہلی کی علامت ہے۔ اگر کوئی نظام حکومت نہیں سنبھال سکتا تو حق حکمرانی بھی کھو دیتا ہے ۔ دھرنے میں شریک لوگ ہمارے بھائی ہیں ان پر تشدد کا انتہائی دکھ اور افسو س ہے دوسری طرف پولیس اور رینجر ز کے اہلکار بھی اس ملک کے باسی ہیں، اس وطن عزیز کے شہری ہیں ان کا نقصان اور زخمی ہونے کا بھی رنج ہے۔ ملکی املاک کا نقصان ہم سب کا ہے گورنمنٹ کو چاہیے کہ اس مسئلے کا فوری اور مؤثر حل نکالے اور تشدد کی راہ اختیار کیے بغیر ملک میں جاری احتجاج کو پر امن طریقے سے حل کرے۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و صدر تنظیم الاخوان پاکستان صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان نے دارالعرفان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں پھیلی دہشتگردی پر پاک فوج نے بہت احسن طریقے سے قابو پا لیا تھا اور ایسے واقعات میں بہت حد تک کمی ہو چکی تھی لیکن اس طرح کے حالات میں شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوتے ہیں جو کہ ملک اور قوم کے لیے انتہائی نقصان کا سبب ہیں